Tuesday, 14 February 2017

AQT Pak : Lahore : سانحہ لاہور، بھرپور مذمت کرتے ہیں


لاہور پھر لہو لہو
 القائم ٹرسٹ پاکستان (رجسٹرڈ) کل رات چیرنگ کراس نزد پنجاب اسمبلی لاہور ہونے والے خود کش حملے کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور شہدأ کو سلام پیش کرتے ہیں خصوصاً ایس ایس پی آاور حکومت و سیکیورٹی اداروں سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں  اور ان کے معاونین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے سرزمینِ پاکستان کو ان کے وجود سے پاک کر دیں۔


Wednesday, 8 February 2017

AQT Pak : Khushab : فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا میڈیکل سنٹر گروٹ

فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیھا میڈیکل سنٹر گروٹ ضلع خوشاب کا سنگ بنیاد 2 فروری2017 بروز جمعرات زیرسرپرستی جناب علامہ آغا سید شہنشاہ حسین نقوی چیئرمین القائم ٹرسٹ پاکستان رجسٹرڈ رکھا گیا. جس میں عامر عباس اور تلاوت حسین سینئر نمائندگان (القائم ٹرسٹ پاکستان رجسٹرڈ) جناب قاضی امان اللہ( ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ) سید نثار حسین شاہ (چئیرمین القائم ویلفیئر کیئر فاؤنڈیشن گروٹ) سید ارشاد حسین شاہ سید نجم الحسن شاہ رانا محمد دلبر( وائس چیئرمین u.c گروٹ ) حاجی خدا بخش آہیر رانا محمد سلیم( نمبر دار گروٹ) سید نصرت علی شاہ( محمد شاہ) ملک عاطف امیر( کرپالکہ) اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی